First Position ke liy Hazrat ALI ka Batya Wazifa/Wazifa for Exam


0

Wazifa for Exam

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم السلام علیکم ناظرین آج کی اس ویڈیو میں ہم آپ کو حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا بتایا ہوا ایک ایسا عمل بتائیں گے ایک ایسا وظیفہ بتانے جا رہے ہیں جو کہ آپ کو امتحان میں پہلی پوزشن دلا دے گا۔ جی ہاں یہ ایک ایسا ہی وظیفہ ہے جس سے آپ امتحان میں کامیابی سے بہت اچھے نمبر حاصل کر لیں گے۔ ناظرین دنیا ایک دارالامتحان ہے اور ہر ایک کوئی نہ کوئی امتحان دے رہا ہے اور زندگی مختلف مہمانوں میں بٹی ہوئی ہے اور ہر کوئی اپنی محنت اور لگن کے ساتھ اس امتحان میں پاس ہونا چاہتا ہے لیکن ایک امتحان وہ ہے جو تعلیمی اداروں میں ہر سطح کے طلباء سے لیا جاتا ہے اور فی زمانہ یہ امتحانات بہت مشکل بن چکے ہیں

امتحان میں کامیابی کے لیے اکیڈمیوں کو جوائن کیا جاتا ہے گھروں میں ٹیوشن پڑھائی جاتی ہے لیکن امتحان کا درد اتنا بڑھ جاتا ہے کہ یہ تو کوئی بات ایک محنتی طالبعلم ہی بتا سکتا ہے امتحانات میں طلباء بہت زیادہ محنت کرتے ہیں وہ ذہین بھی ہوتے ہیں اور بہت محنتی ہوتے ہیں لیکن امتحان وقت وہ کنفیوز ہو جاتے ہیں یا پھر ان کی بد نصیبی کہہ لیجیے کہ وہ امتحانات میں اچھے نمبر حاصل نہیں کر پاتے اس موقع پر کچھ طلباء دین کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور نماز اور عبادت کر کے اور مختلف وظائف کر کے اللہ تعالیٰ سے امتحان میں کامیابی کے لیے دعائیں مانگتے ہیں

تو ایسے ہی تمام طلباء کے لیے جو کہ دعاؤں پر یقین رکھتے ہیں وظائف پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ وظائف جو ہوتے ہیں وہ کوئی غلط عمل نہیں ہیں یہ عمل آپ کو دین اسلام میں سے کچھ آیات یا چند الفاظ کے نہیں بتایا جاتا ہے اس لیے وظائف پر کبھی بھی شک نہیں کرنا چاہیے تو ناظرین یہ جو آج کا وظیفہ ہے یہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا بتایا ہوا وظیفہ ہے تو اس کے بارے میں تو آپ کو بالکل بھی شک نہیں ہونا چاہیے اور اس وظیفہ کے بارے میں آپ کو ایک سچا واقعہ بھی سناتے چلیں تو ناظرین وہ سچا واقعہ جو کہ اس وظیفہ کے بارے میں ہے

یہ وظیفہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا بتایا ہوا وظیفہ ہے تو آپ کو وہ سچا واقعہ سناتے ہیں ناظرین یہ ایک بیس سال پرانا واقعہ آپ کو سنانے لگے ہیں ایک قاری صاحب ہیں جنہوں نے بتایا کہ میں بیس سال پہلے ایک مدرسے میں کچھ طلباء کو پڑھاتا تھا وہ کہتے ہیں کہ میرے شاگرد مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے تھے اور وہ راتوں کو دیر تک جاگتے رہتے اور رہتے تھے

تو قاری صاحب نے ایک دفعہ بچوں سے کہا کہ آپ جلدی کیوں نہیں سو جاتے کیوں آپ اپنی نیند خراب کرتے رہتے ہیں تو لڑکوں نے جواب دیا کہ ہماری امتحانات سر پر ہیں ایک تو قرآن پاک کا سبق یاد کرنا پڑتا ہے اور دوسرا امتحانات کی تیاری بھی کرنی پڑتی ہے تو وہ قاری صاحب فرماتے ہیں کہ اچانک میرے ذہن میں خیال آیا کہ کیوں نہ میں بھی امتحانات دے دوں اس لیے میں نے ان لوگوں سے کہا کہ تم میرا داخلہ بھی بھیج دو تو بچوں نے کہا تو بچوں نے کہا کہ قاری صاحب داخلہ تو جا چکا ہے آپ کو لیٹ فیس بھی کرنا ہو گیاس لیے قاری صاحب نے کہا کہ میں لیٹ فیس ادا کر دوں گا تم میرا داخلہ دے دو

یوں داخلہ چلا گیا اور پھر قاری صاحب بھی تیاری کرنے لگے آہستہ آہستہ دن گزرتے گئے اور امتحانات کے دن قریب آ گئے قاری صاحب کی تین چار سبجیکٹ کی تیاری تو بہت اچھی تھی لیکن دو تین سبجیکٹ ایسے تھے جو انہوں نے بالکل بھی نہیں پڑھے تھے انہوں نے سوچا کہ چلو کوئی بات نہیں ان چار سبجیکٹ میں پاس ہو جاؤں اور تین سبجیکٹ کا میں سپلمنٹری امتحان دے دوں گا یوں قاری صاحب نے امتحان دے دیے اور ساتھ ان تین سبجیکٹ کے بھی امتحان دے دیے لیکن ساتھ ساتھ قاری صاحب یہ وظیفہ بھی پڑھتے رہے جو ہم آپ کو اس ویڈیو میں بتائیں گے اور جس دن رزلٹ آنا تھا

تو قاری صاحب نے اپنے شاگردوں کو اپنا رول نمبر دیا اور کہا کہ میرا رزلٹ بھی دیکھ آؤ تو شاگرد جب واپس آئے تو قاری صاحب کو مبارکباد دینے لگے کہ آپ تو اللہ تعالی کے فضل سے بہت اچھے نمبروں سے پاس ہو گئے ہیں قاری صاحب خود بھی بہت حیران ہوئے کہ میری تو سارے سبجیکٹ کی تیاری ہی نہیں تھی یقینا یہ اس وظیفہ کی بدولت ہے تو ناظرین بغیر دیر کیے آپ کو جلدی سے وہ وظیفہ بتاتے ہیں حضرت علی تعالی عنہا کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اور دست ادب جوڑ کر عرض کرنے لگا یا علی میں اپنے امتحانات میں کامیاب ہونا چاہتا میں اپنے امتحانات میں کامیاب ہونا چاہتا ہوں تو کیا اللہ کا کوئی نام کوئی اس یہ کوئی آیت ایسی ہے جسے میں پڑھتا رہوں اور کامیابی میرے ساتھ ہو جائے یہ سن کر امام علی علیہ السلام نے فرمایا اے شخص یاد رکھنا کہ بعض اوقات زندگی میں کامیابی سے بہتر ناکامی ہوتی ہے کیونکہ اللہ انسان کو انسان سے زیادہ جانتا ہے اور انسان کی کامیابیاں ایسی ہوتی ہیں

جو وقت سے پہلے مل جاتی ہیں اور ان کامیابیوں کو پا کر انسان میں تکبر اور غرور پیدا ہو جاتا ہے اور اسی وجہ سے وہ محنت سے دن بدن دور ہٹنے لگتا ہے اسی لیے اللہ تعالیٰ کبھی کبھار اپنے بندوں کو ناکامی کا مزہ چکھاتا ہے تاکہ ان کے اندر نہ کبھی تکبر کی بیماری آئی اور نہ وہ اپنے آپ کو محنت سے دور کرے لیکن اللہ تعالیٰ کے نام میں شفا امید اور برکت ہے تو اس لیے اگر کوئی انسان اپنے امتحان سے پہلے یعنی کہ پیپرز جس دن دینا ہو اس دن سورۃ رحمٰن کا ورد کر کے جائے اور پھر پیپرز دے تو اللہ تعالیٰ کے کرم سے اسے کامیابی نصیب ہو گئی اور اگر کوئی انسان یہ چاہے کہ جو وہ پڑھے جو وہ سنے یا جو وہ دیکھے وہ اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یاد ہو جائے اسے وہ بھولے نہ اس کے علم میں اضافہ ہوتا رہے

تو وہ تو وہ جب پیپر یاد کرنے بیٹھے تو اس وقت پڑھنے سے پہلے سورۃ الفاتحہ کو پڑھ لے اور اللہ تعالیٰ کا نام لے کر شروع کرے یعنی کہ اللہ کے نام سے علم طرف قدم بڑھائے تو ان شاء اللہ اسے وہ ساری باتیں یاد رہیں گی جو وہ دیکھے گا جو وہ سنے گا یا پھر پڑھے گا لیکن اگر صورتحال یہ ہو کہ آپ امتحانات دے چکے ہوں یعنی کہ آپ پیپر دے چکے ہوں تو پھر آپ کونسا وظیفہ کرے اور پیپر دینے کے بعد آپ اپنے نتائج کا انتظار کریں اس شخص کو چاہیے کہ وہ نماز عشاء کے بعد سورۃ النصر کا روزانہ ستائیس مرتبہ ورد کرے یعنی کہ سورۃ النصر کو ٹونٹی سیون دفعہ پڑھے اور اللہ تعالی سے دعا مانگے

اے میرے اللہ مجھے کامیابی و کامرانی نصیب فرما۔ انشاءاللہ میں آنے والے وقت میں اپنے وقت کی قدر کروں گا۔ انشاءاللہ وہ شخص ہر میدان میں کامیاب ہوگا۔ ناظرین آج کا تھا یہ ایک ایسا وظیفہ جو کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا بتایا ہوا وظیفہ ہے۔ انشاءاللہ آپ اس وظیفے کی بدولت امتحان میں پہلی پوزشن بھی حاصل کر سکتے ہیں لیکن بات یہ ہے کہ آپ وظائف کو کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی محنت کو بھی جاری رکھیں۔ کیونکہ اللہ تعالی محنت کرنے والوں کو اپنا دوست رکھتا ہے لیے جب آپ امتحانات کی تیاری شروع کریں تو یہ وظیفہ پڑھ لیا کریں

یعنی کہ جب بھی آپ پڑھنے بیٹھیں تو سورۃ الفاتحہ کو ضرور پڑھ لیا کریں اور پھر اللہ تعالی کے نام یعنی کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر اپنا پڑھنا شروع کر دیں تو ناظرین امید کرتے ہیں کہ آپ کو ہماری آج کی ویڈیو میں یہ بتایا جانے والا وظیفہ پسند آیا ہو گا اور آپ کے لیے فائدہ مند بھی ہو گا تو اسے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ضرور شیئر کیجیے تاکہ وہ بھی اس وظیفے سے فائدہ اٹھا سکیں ہمیں اجازت اپنا رکھیے خیال اللہ حافظ

Advertisement

Like it? Share with your friends!

0
2pglv

0 Comments

Your email address will not be published.