Nabvi Dua Jo Zindagi Mein Aik Bar Mangi Jay Rizq ki Tangi Hamesha k liye Khatam


0

Wazifa For Rizq

بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم معزز ویورز، معزز ویورز آج کی اس ویڈیو میں ہم آپ کے ساتھ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اپنی سب سے لاڈلی بیٹی سیدہ فاطمہ الزہراءؓ کو تنگ دستی دور کرنے کے لیے بتایا ہوا وظیفہ لے کر حاضر ہوئے ہیں جس کو آپ بھی اپنے اعمال میں لا کر رزق کی تنگدستی سے بچ سکتے ہیں
دوستوں ہماری روزمرہ زندگیوں میں اتار چڑھاؤ معمول کا حصہ ہیں معاشی پریشانیاں بھی دراصل اللہ تعالی کی طرف سے بندے کو آزمانے کا ایک سبب ہے تاکہ اللہ کی ہر حالت میں شکر گزاری کا عادی ہو اور اچھے اور برے دونوں حالات کو رب کی طرف سے سمجھ کر شکر ادا کرے انسان کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اچھی اور بری تقدیر پر ایمان رکھنا مسلمان کے لیے ضروری ہے اور اللہ تعالی نے جہاں انسان کی دنیا میں آزمائش کے لیے اس کے سامنے کئی امتحانات رکھے ہیں وہیں ان امتحانات سے سرخرو ہونے کا آسان ترین طریقہ بھی بتا دیا بیماری ہو یا کوئی مسئلہ ہو کوئی پریشانی ہو کوئی حاجت ہو اللہ تعالی نے اپنے بندوں کی رہنمائی فرمائی ہے
حدیث شریف میں آتا ہے کہ اللہ نے دنیا میں کوئی ایسا مرض نہیں اتارا جس کا اس کے ساتھ علاج نہ پیدا فرمایا ہو سوائے مرض الموت کے کہ ہر مرض کی شفا رکھ دی گئی ہے آج جو عمل جو دعا آپ کو بتانے جا رہے ہیں یہ چودہ سو سال پہلے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی لاڈلی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ کو بتائی یہ اس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جن کی شان میں اگر سارے جہاں کے جن و انس مل کر لکھنا چاہیں تو زندگیاں ان کی ختم ہو جائیں اور سارے درخت قلم بن جائیں اور سارے سمندر سیاہی بن جائیں تو سب کچھ ختم ہو سکتا ہے لیکن ان کی تعریف کا ایک باب بھی مکمل نہیں ہو سکتا
اللہ پاک نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جیسا بنایا نہ ان کے پہلے کسی کو بنایا نہ ان کے بعد کوئی بنائیں گے سب سے اعلی, سب سے اجمل, سب سے افضل, سب سے اکمل, سب سےانور سب سے عالم تمام کاملات مل کر بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان بیان نہیں کر سکتی کیونکہ اللہ پاک نے اپنی مقدس کتاب قرآن کریم میں ارشاد فرمایا اے محبوب ہم نے آپ کے ذکر کو بلند کر دیا جس ہستی کا ذکر اللہ پاک بلند کر دے جس ہستی پر اللہ پاک خود درود پاک پڑھیں جس ہستی کا چلنا پھرنا اٹھنا بیٹھنا سونا جاگنا کروٹ بدلنا کھانا مومنین کے لیے باعث نجات ہے باعث شفا ہے باعث رحم ہے باعث ثواب ہے باعث حکمت ہے
اللہ تعالی کی ذات نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات کو مومن کے لیے باعث شفا بنا دیا اس ہستی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کو وہ عمل سکھایا وہ دعا سکھائی کہ دیکھو میری بیٹی ساری عمر انسان کی ایک جیسی نہیں رہتی حالات بدلتے رہتے ہیں انسان جو اس دنیا میں آیا ہے ساری اس کے حالات ایک جیسے نہیں رہتے کبھی اللہ پاک بہت زیادہ دے کر آزماتے ہیں
کبھی اللہ پاک سب کچھ لے کر بھی آزماتے ہیں کبھی اللہ پاک دولت بھی زیادہ دے دیتے ہیں کبھی ہاتھ تنگ کر دیتے ہیں بندے پر کبھی امیری کا وقت آتا ہے کبھی غریبی کا وقت ایک جیسا نہیں رہتا جب انسان تنگ دستی کا شکار ہو جائے تو ایسے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پیاری اور لاڈلی بیٹی کو وہ دعا سکھائی کہ اگر کوئی بھی شخص وہ دعا پڑھ لے تو اللہ پاک تنگدستی کو فکر و فاقہ کو تنگی و معاشی کو اللہ پاک اس سے ہٹا دیتے ہیں رزق کی تنگدستی کھول دیتے ہیں
ایک مرتبہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آتی ہیں اور کہتی ہیں ابا جان ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے میرے گھر میں چولہا جلانے کی نوبت تک نہیں آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بیٹی اگر تم کہتی ہو تو میں تمہارے گھر پانچ بکریاں بھجوا دوں یا پھر تم کو ایک ایسی دعا سکھا دوں جو حضرت جبرائیل علیہ السلام نے دعا سکھائی۔ کہ اگر یہ دعا پڑھو تو اللہ پاک تنگ دستی کو دور کر دے گا۔ تو حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ نے دعا کو ترجیح دی
تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ دعا سکھائی۔ جب بھی دعا مانگنے بیٹھیں تو تین مرتبہ اس دعا کو پڑھ کر سے اپنے مسائل کے حل کے لیے بیماریوں سے شفاء کے لیے مشکلات کے حل کے لیے دعا مانگیں اور اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف لازمی پڑھیں جس مقصد کے لیے جس مسئلہ کے لیے جس بیماری کے لیے آپ اللہ کریم سے دعا مانگیں گے انشاءاللہ اللہ تعالی آپ کی ہر دعا ہر پریشانی حل فرما دیں گے ہر دعا قبول فرما لیں گے ہر مسئلہ حل فرما دیں گے بیماری سے شفا عطا فرما دیں گے اس دعا کی برکت سے انشاءاللہ اللہ نے چاہا تو کاروبار بھی چلے گا گاہک وافر مقدار میں میں آئیں گے اور کسی پر اگر بہت زیادہ قرض واجب الادا ہو اور قرض ادا کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اسے چاہیے کہ یہ وظیفہ دن رات پڑھے اور اللہ سے ساتھ ساتھ دعا مانگتا رہے اور ساتھ یاد رکھیں کہ اول و آخر درود پاک لازمی پڑھے جب بھی جو بھی کوئی بھی وظیفہ کرے تو حق تعالی نے چاہا تو غیب سے قرض کی ادائیگی کا سامان پیدا ہو جائے گا اور پریشانی ختم ہو جائے گی
تو دوستوں ہم امید کرتے ہیں کہ آج کی اس ویڈیو کا مقصد آپ سب کو سمجھ میں آیا ہوگا اللہ پاک ہم سب کو حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات پر عمل کی توفیق عنایت فرماۓ آمین

Advertisement

Like it? Share with your friends!

0
2pglv

0 Comments

Your email address will not be published.