Be Namazi Keliye Qabr Mai 3 Sazaein | Namaz Na Parhne Ki Saza


0

Qabr Mai 3 Sazaein

:اسلام علیکم بے نمازی کے لیے قبر میں تین سزائیں
پہلی سزا اس کی قبر کو تنگ کر دیا جاتا ہے اور اتنا تنگ کر دیا جاتا ہے کہ اس کی دائیں پسلی بائیں پسلی میں اور بائیں پسلی دائیں پسلی میں ڈھس جاتی ہے
دوسری سزا اس کی قبر میں آگ کو بھڑکا دیا جاتا ہے اور وہ دن رات اس کے انگاروں میں جلتا رہتا ہے
تیسری سزا سب سے زیادہ خوفناک ہے اس کی قبر میں سانپ مسلط کر دیا جائے گا اس کی آنکھوں میں آگ ہو گی اور اس کے ناخن لوہے کے ہوں گے اور اس کے ایک ناخن کی لمبائی اتنی ہو گی کہ اگر کوئی ایک شخص پورا دن اس پر چلتا رہے تب بھی ختم نہیں ہو گی اور اس کی آواز اتنی خوفناک ہو گی جیسے بجلی کے کڑکنے کی آواز آتی ہے اور وہ خوفناک آواز سے اس شخص سے کہے گا کہ مجھے تیری قبر میں اللہ تعالی نے بھیجا ہے کہ میں تجھ پر عذاب مسلط کروں۔ اگر تو نے فجر کی نماز چھوڑی ہے تو تجھے فجر سے لے کر ظہر تک عذاب دوں۔ ظہر سے لے کر عصر تک دوں۔ عصر سے لے کر مغرب تک دوں۔ مغرب سے لے کر عشاء تک دوں۔ اور اگر عشاء کی نماز چھوڑی ہے تو عشاء سے لے کر پوری رات اور فجر تک دوں۔ اور ایک ناخن اس کے جسم پر مارے گا تو وہ شخص ستر ہاتھ نیچے ڈھنس جائے گا۔
اور وہ سانپ پھر اپنے ناخن سے اس کو دوبارہ باہر نکالے گا اور یہ عذاب اس کو قیامت تک یہ سانپ دیتا رہے گا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو پانچ وقت کا نمازی بنا دے۔ اور کبھی بھی عذاب کے خوف سے نماز مت پڑھیے گا۔ نماز ہمیشہ اللہ تعالی کی محبت میں پڑھیے گا۔ تو آپ کو سکون ملے گا طاقت ملے گی اور جو نماز اپنے اندر تاثیر رکھتی ہے وہ آپ تک مکمل پہنچے گی
تو دوستو امید ہے کہ آج کی اس ویڈیو کا مقصد آپ کو سمجھ میں آیا ہوگا اللہ ہم سب کو آخر کی تیاری کرنے کی توفیق عنایت فرماۓ آمین ملتے ہیں اگلی ویڈیو میں تب تک کے لیے اللہ حافظ

Advertisement

Like it? Share with your friends!

0
2pglv

0 Comments

Your email address will not be published.